10 Sep 2026
(لاہور نیوز) 16 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیک سرجری کی سہولت تاحال شروع نہ ہو سکی۔
جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیوگرافی، اینجیو پلاسٹی اور او پی ڈی سمیت مختلف طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں، تاہم ہسپتال میں کارڈیک سرجری کا آغاز تاحال زیر التوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیک سرجری جلد شروع کر دی جائے گی، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایمرجنسی اور پرائمری اینجیو پلاسٹی کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق دل کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور ایمرجنسی کیسز کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ کارڈیک سرجری کے آغاز کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
