اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں، معروف فوڈ چین کا پروڈکشن یونٹ بند

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز فرحان احمد نے کاہنہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف فوڈ چین کا پروڈکشن یونٹ بند کردیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ سے 600 لٹر ناقص پانی اور ایک من سے زائد مختلف ایکسپائر اشیاء برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔ کارروائی ایکسپائر خام مال کی موجودگی پر عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں سپلائی کے لیے موجود پانی کا سیمپل فیل پایا گیا، جبکہ واٹر سیمپل میں مختلف مضرِ صحت کیمیکلز کی موجودگی بھی سامنے آئی۔

حکام کے مطابق یونٹ سے ایکسپائر بیکری اشیاء، مینگو پلپ، مصالحے اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔ یونٹ کے اسٹور میں کھلی ٹوکریاں اور کھلی نالیاں موجود تھیں جبکہ دیواروں سے پینٹ بھی گر رہا تھا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں چھوٹے بڑے تمام فوڈ چینز اور معروف برانڈز کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق پنجاب میں خوراک کا کاروبار مقررہ قوانین کے تحت ہی کیا جاسکتا ہے اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے خورونوش خریدنے سے قبل ان کی جانچ پڑتال یقینی بنائیں اور کسی شکایت کی صورت میں فوری طور پر 1223 پر اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے