اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی سہولت فراہم کرنے کا 6 ارب 23 کروڑ 25 لاکھ 90 ہزار روپے کا منصوبہ مشروط طور پر منظور کرلیا گیا۔

 

منصوبے کی منظوری کے باوجود ہسپتال وار ایم آر آئی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، جبکہ بیماریوں کے بوجھ، مریضوں کے ریفرل رجحان اور انتظار کی صورتحال کی مکمل تفصیلات پی سی ون میں شامل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ ہیلتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں اس وقت صرف بہاولنگر اور شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی سہولت موجود ہے۔

ایک سے زائد ڈی ایچ کیو ہسپتال رکھنے والے اضلاع میں صرف ایک ہسپتال کو ایم آر آئی مشین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت ایک ایم آر آئی مشین کی تخمینی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

مزید برآں طبی مشینری اور آلات کی مد میں 6 ارب 4 کروڑ 75 لاکھ 80 ہزار روپے، ایم آر آئی میں استعمال ہونے والی اشیا کے لیے 6 کروڑ 99 لاکھ 30 ہزار روپے، معمولی تعمیراتی کاموں کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کے لیے ایک کروڑ 8 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے