اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سر گنگا رام ہسپتال کے مالی معاملات پر محکمہ صحت کا ایکشن، 9 افسران کیخلاف کارروائی شروع

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سر گنگا رام ہسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر 9 افسران و اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے، کارروائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں مالی بدانتظامی، سرکاری رقوم کے مبینہ غلط استعمال اور غیر مجاز اخراجات سے متعلق انکوائری میں متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ انکوائری رپورٹ میں وصولیوں، جمع شدہ رقوم اور اکاؤنٹس کی ریکنسیلی ایشن کے معاملات میں بھی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کارروائی کا سامنا کرنے والوں میں سر گنگا رام ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر احتشام الحق، ڈاکٹر اطہر یوسف، ڈاکٹر ظفر علی اور ڈاکٹر عامر سلیم شامل ہیں۔

انکوائری افسر واصف خورشید کی سفارشات کے مطابق ڈاکٹر احتشام الحق کی 3 سال کے لیے پنشن کا 5 فیصد، ڈاکٹر اطہر یوسف کی 3 سال کے لیے پنشن کا 50 فیصد جبکہ ڈاکٹر ظفر علی کی 3 سال کے لیے پنشن کا 5 فیصد روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عامر سلیم کے خلاف 5 سال کے لیے انکریمنٹس روکنے کی معمولی سزا کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ڈائریکٹر فنانس محمد عارف، ڈائریکٹر فنانس سموئیل امانت اور آڈٹ افسر اسرار الحق کے خلاف 5 سال کے لیے سابقہ سروس ضبط کرنے کی بڑی سزا کی سفارش کی گئی ہے۔

سینئر بجٹ اینڈ فنانس افسر محمد اشفاق کے خلاف 2 سال کے لیے انکریمنٹس روکنے جبکہ جونیئر کلرک و کیشیئر محمد ارسلان علی خان کے خلاف 5 سال کے لیے سابقہ سروس ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے حتمی فیصلہ کرنے سے قبل تمام افسران و اہلکاروں کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری زکوٰۃ و عشر عرفان احمد سندھو کو سماعتی افسر مقرر کرتے ہوئے متعلقہ افراد سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

حکم نامہ موصول ہونے کے 7 روز کے اندر تحریری دفاع جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ونگ کو محکمانہ نمائندہ بھی مقرر کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق انکوائری افسر کی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب/متعلقہ مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کر دی گئی ہیں، تاہم حتمی سزا کا فیصلہ سماعت مکمل ہونے اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کا مؤقف سامنے آنے کے بعد مجاز اتھارٹی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے