اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صوبائی وزیر صحت کا میو ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر کارروائی کا حکم

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے او پی ڈی ایریا کے مختلف وارڈز اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

خواجہ سلمان رفیق  نے ای این ٹی وارڈ اور اس کے پرچی کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں  نے ہسپتال کی کینٹین میں صفائی کی ناقص صورتحال اور گندگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر  نے مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کیلئے ہسپتال کے متعلقہ حصے کو ہوا دار بنانے کی خاطر پنکھے لگانے کی ہدایت کی، انہوں  نے مریضوں کے اہل خانہ کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور بینچز لگانے کا بھی حکم دیا، دورے کے موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد شعیب نبی اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان بھی موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس مقصد کیلئے ہسپتالوں میں سہولیات اور انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے