اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے ساتھ لسننگ سیشنز کے بعد یومیہ معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، معاوضے میں اضافے کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہو گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق  نے کہا کہ پولیو ورکرز کے معاوضے میں اضافہ ان کی محنت، لگن اور خدمات کا اعتراف ہے، فرنٹ لائن پولیو ورکرز ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ آئندہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں منعقد ہو گی، جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے