اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی ایم ڈی سی کا غزہ کے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلباء سے متعلق اہم فیصلہ

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غزہ کے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلبہ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا، فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں صرف کلینیکل ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

 

پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستان میں غزہ کے فلسطینی میڈیکل طلبہ کی ہاؤس جاب، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور رجسٹریشن نہیں ہوگی، غزہ کے فلسطینی طلبہ کی پاکستان میں کلینیکل ٹریننگ کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھا۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ فلسطینی طلبہ کو دی گئی کلینیکل ٹریننگ کی سہولت مستقل پالیسی یا استحقاق تصور نہیں ہوگی، فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلبہ کو پاکستان میں رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔

کونسل کے مطابق غیر ملکی گریجویٹس کے لیے قومی رجسٹریشن امتحان کا قانونی راستہ موجود نہیں ہے، فلسطینی یا دیگر غیر ملکی گریجویٹس کو این آر ای میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

پی ایم ڈی سی کے 14 جولائی کے اجلاس میں فلسطینی طلبہ کو مزید سہولت دینے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں، ہاؤس جاب، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ، رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی درخواستوں کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلبہ سے متعلق سرکلر تمام میڈیکل اداروں کو ارسال کر دیا، میڈیکل و ڈینٹل اداروں کو فلسطینی طلبہ سے متعلق پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق کلینیکل ٹریننگ کے دائرہ کار سے باہر داخلہ یا ٹریننگ میں توسیع قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگی، فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں ڈگری یا طبی قابلیت دینے کا اختیار کسی ادارے کو نہیں ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فلسطینی یا دیگر غیر ملکی طلباء سے نئے وعدے اور یقین دہانیاں نہ کرائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے