09 Sep 2026
(لاہور نیوز) جناح ہسپتال کے کوارٹر سے لیبارٹری ٹیکنیشن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے، شاہد کی لاش ہسپتال کے کوارٹر سے ملی، جو بظاہر 3 سے 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
ابتدائی طور پر پولیس کو شبہ ہے کہ شاہد کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
