06 Sep 2026
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں زیر تعمیر کمرے کی چھت کے سلیب گرنے سے 70 سالہ شخص سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 74 سالہ نذیر، 19 سالہ زبیر، 18 سالہ احمد شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ تیسرے شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
