اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ڈونگی گراؤنڈ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی، موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر انہوں  نے فرار ہوتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم  ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وہ ریکارڈ یافتہ نکلا اور ملزم سے موٹر سائیکل، پستول سمیت موبائل فون برآمد ہوا ہے، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی شناخت آصف اور عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے