اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو پولیس نے لاہور کے علاقے آر اے بازار کے قریب سے حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ان کے ایک قریبی دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے جی او آر گیٹ حملہ کیس میں مطلوب تھے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا جبکہ عدالت کی جانب سے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی کے واقعات سے متعلق 50 سے زائد مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔

حماد اظہر نے مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور اور پشاور ہائی کورٹس سے رجوع کر رکھا ہے۔

مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سے قبل تحریک انصاف نے انہیں پنجاب کی صدارت کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے