اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شمالی چھاؤنی میں گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے احسن کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور اشفاق کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، جسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے۔

مقتول کے بھائی حسنین کی مدعیت میں نامزد ملزم ڈرائیور اشفاق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے