06 Sep 2026
(لاہور نیوز) شہر بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 211 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 252 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید رخمی ہونے والے 88 افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 164 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
