اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت، پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاعِ وطن کا عزم

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے یومِ دفاعِ وطن کے موقع پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بقا اور سلامتی کے لیے پاک فوج کے لازوال جذبۂ ایثار و قربانی کی کہیں مثال نہیں ملتی، پنجاب پولیس وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ یومِ دفاعِ وطن ان شہداء سے تجدیدِ عہد کا دن ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ملک کی اندرونی، بیرونی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پولیس فورس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک ففتھ جنریشن وار کے ذریعے ہماری نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں، جس کا مقابلہ قومی یکجہتی، شعور اور مضبوط اخلاقی اقدار کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں ففتھ جنریشن وار کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی سماجی اقدار کا دفاع اور نئی نسل کی اخلاقی و دینی تربیت یقینی بنانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے ملک کی اندرونی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں بھی دفاعِ وطن کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب پولیس ملک و قوم کے تحفظ، امن و سلامتی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے