02 Sep 2026
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر دل برداشتہ ہو کر 16 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ نور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی کے بعد مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو مردہ خانے بھجوا دیا گیا۔
