اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان دھر لئے گئے

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان دھر لئے۔

پولیس کے مطابق اولڈ انارکلی، مغلپورہ، گجر پورہ اور گڑھی شاہو پولیس  نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت خاور، افضل، اقبال اور جنید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی چرس اور آئس برآمد کر لی گئی، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب نواب ٹاؤن اور رائیونڈ پولیس نےبھی  2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، نواب ٹاؤن پولیس  نے ملزم طاہر زمان کو 1 کلو 60 گرام چرس سمیت گرفتار کیا جبکہ رائیونڈ پولیس  نے ملزم ذیشان کو 220 گرام آئس اور 660 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر ساڑھے 1 کلو 720 چرس اور 220 گرام آئس برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف منشیات کے مقدمات درج کر کے انہیں تفیتش کیلئے انویسٹی گیشن ٹیم کےحوالے کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے