اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایلیٹ سینٹر میں دوران دوڑ 2 اے ایس آئی جاں بحق، ایک اہلکار ہسپتال منتقل

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) دوران دوڑ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایلیٹ سینٹر میں دوران دوڑ راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کا اے ایس آئی سید تصور شاہ وفات پا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق حبس اور گرمی کی شدت کے باعث ایلیٹ کورس کے دوران تصور شاہ کا انتقال ہوا۔

ذرائع کے مطابق بیدیاں روڈ ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں دوران ٹریننگ سرگودھا ریجن کا اے ایس آئی محمد ارشد ولد محمد شفیع کی بھی دوران دوڑ طبیعت خراب ہوئی، انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، دونوں کی نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، اسکے علاوہ ایک اہلکار کو طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہی دن میں حبس اور گرمی کے موسم میں 4 کلومیٹر کی ریس لگاتے ہوئے دونوں اے ایس آئی جاں بحق ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے