(لاہور نیوز) ڈیفنس اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے بیگ اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے تین رکنی سنیچنگ گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فہد، معصب اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان راستے میں جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان پہلے ریکی کرتے اور موقع ملتے ہی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔
چند روز قبل بھی ملزمان نے ڈیفنس اے کے علاقے میں خواتین سے نقدی والے پرس اور موبائل فونز چھینے تھے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو خواتین سے بیگ اور موبائل فونز چھینتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
