اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوئے کے خاتمے کا مشن، رواں سال 1,737 جواری گرفتار،467 مقدمات درج

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 1,737 جواریوں کو گرفتار کرکے 467 مقدمات درج کر لیے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں بڑی کارروائی کے دوران جوئے کے اڈوں سے 530 جواری گرفتار کیے گئے، جبکہ اقبال ٹاؤن سے 317، کینٹ سے 248 اور ماڈل ٹاؤن سے 226 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جوئے کے اڈوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز کا سلسلہ جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ جوئے سمیت تمام سوشل کرائمز کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے