اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر 8 مشکوک و مطلوب گاڑیاں برآمد

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی روک تھام اور جدید پولیسنگ کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے مختلف حساس مقامات پر 20 خصوصی مستقل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، جہاں ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں تعینات ہیں۔

ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمروں سے موصول ہونے والی کالز اور الرٹس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں مطلوب 8 گاڑیاں برآمد کر لیں، پولیس ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑیوں میں 4 فیک نمبر پلیٹ والی، ایک چوری شدہ، ایک ٹمپرڈ جبکہ ایک مقدمے میں مطلوب گاڑی شامل ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق سیف سٹی کیمرہ کالز اور الرٹس پر فوری ردعمل کیلئے لاہور کے مختلف حساس مقامات پر 20 سے زائد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جو مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

کارروائی کے دوران ایک گاڑی کو ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع پر ہی ریلیز کر دیا گیا، جبکہ دیگر برآمد شدہ گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مزنگ، مسلم ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے