اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایس پی ہیڈکوارٹرز کا پولیس لائنز کا اچانک معائنہ، اہم ہدایات جاری

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے پولیس لائنز کی مختلف برانچز کا دورہ کرکے انتظامی امور اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ افسران کو برانچز کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

دورے کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر لائنز رانا قادر، لائنز افسر احسان الحق سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگ بجھانے والے آلات کی چیکنگ بھی کی گئی اور انہیں ہر وقت مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی، پولیس لائنز کے ایریا اور مختلف برانچز کی دیکھ بھال کے انتظامات مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

محمد خالد سعید نے تمام نفری کے ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھنے جبکہ اہلکاروں کے میڈیکل اور ویلفیئر سے متعلق امور کے لیے موجودہ میکنزم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے