اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، کاروباری مراکز کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں مزید اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے مزید ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے