اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ ویژن کے تحت منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 33 ہزار 940 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف 33 ہزار 542 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے 17 ہزار 577 کلوگرام چرس، ایک ہزار 538 کلوگرام ہیروئن، ایک ہزار 137 کلوگرام آئس، 750 کلوگرام افیون اور 4 لاکھ 87 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال لاہور میں 4 ہزار 830 منشیات فروش گرفتار جبکہ 4 ہزار 675 مقدمات درج کئے گئے۔

لاہور میں گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے ایک ہزار 752 کلوگرام چرس، 103 کلوگرام ہیروئن، 513 کلوگرام آئس، 46 کلوگرام افیون اور 20 ہزار 580 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے