اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ستو کتلہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) ستو کتلہ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ستو کتلہ پولیس نے ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، جس کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

زخمی ملزم کی شناخت محمد حسن سہیل کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق زخمی ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے