اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک، سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی نفری اور پٹرولنگ بڑھانے کا حکم

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف سمیت اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ بھی بڑھائی جائے۔

عبدالکریم کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، انہوں  نے ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب  نے پولیس افسران کو نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سننے اور انہیں فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں  نے کہا کہ سینئر پولیس افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچیں، ان کے مسائل سنیں اور ممکنہ حد تک موقع پر ہی ان کے حل کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے