20 Aug 2026
(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے پارک ویو میں معمولی جھگڑا شدت اختیار کرنے پر دوست نے مبینہ طور پر بیٹ کے وار سے اپنے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق دو دوستوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔
اسی دوران سر پر بیٹ لگنے سے 31 سالہ ارسلان شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ارسلان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
