اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال پنجاب پولیس 1787 کمپلینٹ سینٹر پر 78 ہزار سے زائد شکایات حل

10 Aug 2026
10 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 1787 پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 1787 کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی 78 ہزار سے زائد شکایات کو حل کیا جا چکا ہے، رواں سال مقدمات کے اندراج سے متعلق 37 ہزار 527، سست تفتیش کی 17 ہزار 638 شکایات حل کی گئیں، پولیس سروسز سے متعلق 6 ہزار 20 جبکہ محکمانہ معاملات اور دیگر نوعیت کی 17 ہزار 754 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

اسی طرح ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 3 ہزار 908، ریکوری سے متعلق 5 ہزار 999 اور ناقص تفتیش کی 3 ہزار 749 شکایات حل کی گئیں، جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق ایک ہزار 819 جبکہ تبدیلی تفتیش سے متعلق ایک ہزار 336 شکایات بھی حل کی جا چکی ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے، 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی فعال کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ تمام ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کیلئے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں بلا جھجھک آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 1787 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے