اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 341.00 زندہ مرغی
  • 494.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.22
  • یورو قیمت خرید: 320.60 قیمت فروخت : 321.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.33 قیمت فروخت : 375.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.92 قیمت فروخت : 196.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.03 قیمت فروخت : 198.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.58 قیمت فروخت : 75.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.09 قیمت فروخت : 905.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج 2027 ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے

10 Aug 2026
10 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر حج 2027 کے پورے عمل کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین گھر بیٹھے پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے چند منٹ میں درخواست اور ادائیگی کا عمل مکمل کر سکیں گے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ تقریباً 4 لاکھ پری رجسٹرڈ عازمین حج درخواستوں کے حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، ڈیجیٹل نظام کا مقصد عازمین کو طویل قطاروں، غیر ضروری سفر اور اضافی اخراجات سے بچانا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق حج واجبات کی ادائیگی کیلئے 3 ڈیجیٹل ذرائع فراہم کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے عازمین گھر بیٹھے ادائیگی کر سکیں گے، سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 40 روزہ لانگ حج سکیم کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہو گی اور منتخب حج پیکیج کی 50 فیصد رقم پہلی قسط میں جمع کرانا لازمی ہو گی۔

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حبیب بینک لمیٹڈ کو وزارت مذہبی امور کا مجاز بینکنگ پارٹنر مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت اور حبیب بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

حبیب بینک کے نمائندے محمد اسد خان  نے کہا کہ بینک کو عازمین حج کی خدمت کا موقع ملنے پر خوشی ہے، حبیب بینک ملک بھر میں 1700 سے زائد برانچز کے ذریعے عازمین کو خدمات فراہم کرے گا اور اسلامی بینکاری کے تحت عازمین سے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیا جائے گا، ملک بھر میں شریعہ کمپلائنٹ بینکاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور  نے کہا کہ حج کے عمل کی ڈیجیٹلائزیشن عازمین کو آسان، شفاف اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے