(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، انتخابی حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں میاں ریحان مقبول،راجہ زاہد محمود،نور اللہ صدیقی، میاں کاشف، قاضی شفیق الرحمان اور سردارعمردرازبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ اور احمد اخوان اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی، سنٹرل ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں نوجوان امیدواروں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا، بلدیاتی امیدواروں کا انتخاب عوامی رابطوں اور سیاسی ساکھ کی بنیاد پر ہو گا، اجلاس میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایات کی۔
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کاہ بلدیاتی انتخابات میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنایا جائے، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
