اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کارروائیاں

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر صوبہ بھر میں جعلی، غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال اب تک غیر نمونہ، جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کارروائیاں کی جا چکی ہیں، جبکہ صرف لاہور میں 44 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ میں ردوبدل یا چھیڑ چھاڑ کرنا قانوناً جرم ہے، لہٰذا غیر نمونہ یا فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر  نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک ون ایپ کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جائیں، جبکہ سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بہترین حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کمرشل اور نان کمرشل ہر قسم کی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، نمبر پلیٹ گاڑی کی شناخت ہوتی ہے اور اس شناخت کو چھپانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے