اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کے افسروں پر براہ راست خط و کتابت اور رابطے پر پابندی

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے افسران سی سی پی او آفس کو بائی پاس کرنے لگے، سی سی پی او آفس نے تمام افسران کو ڈائریکٹ خط وکتابت اور رابطوں سے روک دیا۔

لاہور پولیس میں سرکاری خط و کتابت کے طریقہ کار سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں، تمام سرکاری مراسلت اب لازمی طور پر سی سی پی او لاہور آفس کے ذریعے بھیجی جائے گی، سی سی پی او لاہور کی اجازت کے بغیر کسی بیرونی دفتر یا ادارے سے براہِ راست رابطے پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

کسی بھی محکمہ یا پولیس فارمیشن سے براہِ راست خط و کتابت کی اجازت نہیں ہو گی، آئی جی پی،دیگر محکموں سے موصول ہونیوالی مراسلت سی سی پی اوآفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، سی سی پی او کو اعتماد میں لیے بغیر کسی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سرکاری مراسلت کے نئے ضابطے پر تمام ماتحت یونٹس کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔تمام برانچز اور ماتحت فارمیشنز کو میمورنڈم پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور  کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے