06 Aug 2026
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈیفنس فیز 6 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی نمبر لگانے پر ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈیفنس فیز 6 میں جعلی نمبر لگانے پر ڈرائیور گاڑی سمیت تھانے بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی ایس پی ہشام لودھی نے بتایا کہ ملزم نے "Applied For" گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی، ڈرائیور کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، سی ٹی او نے ڈی ایس پی ہشام لودھی کو شاباش دی اور تمام سرکل افسران کو جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔
