(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک رکشہ چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین چنگ چی رکشے اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے چنگ چی رکشے چوری کرتے تھے اور بعد ازاں انہیں فیصل آباد میں فروخت کر دیتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو چوری شدہ رکشہ لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کی مدد سے ان کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی، کارروائی ایس ایچ او گوالمنڈی سلطان محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جنہوں نے ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بلال پسو اور عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ممکنہ جرائم کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔
