اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کی پبلک ٹرانسپورٹ مزید محفوظ، کیو آر پینک بٹن سسٹم فعال

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سی ایم پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں چلنے والی تمام میٹرو، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں میں یہ جدید نظام مکمل طور پر نصب کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کے بعد میٹرو، سپیڈو اور ای بسوں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیو آر پینک بٹن سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے مسافر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر سیف سٹی سے رابطہ کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق کیو آر پینک بٹن سکین کرتے ہی مسافر متعلقہ گاڑی، ڈرائیور اور روٹ کی مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال، ویڈیو کال یا لائیو چیٹ کے ذریعے فوری مدد طلب کی جا سکے گی۔

مزید بتایا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں مسافر کی لائیو لوکیشن اور متعلقہ گاڑی کا ڈیٹا فوری طور پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہو گا، جس کے بعد جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے پولیس کا فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے