اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پائیدار امن کیلئے تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے، معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

عالمی یومِ امن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قیام امن کیلئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج اور دیگرسکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا اور امن وامان کیلئے سرگرم عمل پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو بھی سلام پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے، امن ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضرورت ہے، امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں، خوشیاں ہر سو پھیلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہونے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے، معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، پنجاب حکومت امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے، خدا کرے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سو، ہر دم امن ہو،خوشحالی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے