اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کارروائیوں اور جرائم کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چوری کی وارداتوں کے ہاٹ سپاٹس کی جیو فینسنگ، مؤثر نگرانی، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے پر غور کیا گیا، کرائم ہاٹ سپاٹس پر اضافی نفری تعینات کرنے، مؤثر پٹرولنگ اور سادہ لباس میں ڈیکائے آپریشنز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ جیب تراشی اور موبائل چوری میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، رش والے مقامات، مارکیٹس، تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں جیب تراشوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں چوری شدہ موبائل فونز کے IMEI نمبرز تبدیل کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ برآمد ہونے والے موبائل فونز کی بیک ٹریکنگ کے ذریعے چوری شدہ موبائل کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں شناختی دستاویزات اور ضروری ریکارڈ کی مکمل جانچ یقینی بنائی جائے، جبکہ چوری شدہ موبائل فونز اور سپیئر پارٹس کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے