اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت چلنے پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں  نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے