اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی و حبس کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فتح گڑھ، کوٹ خواجہ سعید، ایل ڈی اے ایونیو، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، گلبرگ، اقبال ٹاؤن اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے