اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ویلنشیا ٹاؤن ہلاکت کیس:زہر بذریعہ پارسل منگوانے کا انکشاف، خاتون کی سہیلی شاملِ تفتیش

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں ماں اور تین بچوں کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، کیس میں دو نئے کردار سامنے آئے ہیں اور بچوں کی والدہ کی سابق کالج سہیلی کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی والدہ نے مبینہ طور پر زہر اپنی ایک دوست کے ذریعے منگوایا۔ ذرائع کے مطابق زہر براہِ راست گھر منگوانے کے بجائے پارسل کے ذریعے جوہر ٹاؤن میں رہائش پذیر اپنی سابق کالج سہیلی کے گھر منگوایا گیا، جہاں سے اسے بعد ازاں ویلنشیا ٹاؤن پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون 2005ء میں علینہ کی کالج فیلو رہی ہے۔ دوسری جانب پارسل بھیجنے والا شخص تاحال منظرِ عام سے غائب ہے، جبکہ زہر فراہم کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ادھر فرانزک شواہد کے حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر سے ملنے والے برتنوں پر سب سے زیادہ فنگر پرنٹس بچوں کی والدہ کے پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ تمام حقائق سامنے آنے کے بعد مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے