اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غالب مارکیٹ: شراب پی کر گاڑی چلانے اور ہلڑ بازی کی ویڈیو وائرل، 2 نوجوان گرفتار

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شراب پی کر گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے غوث اعظم چوک سے ملزمان اسامہ اور نعمان کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نشے کی حالت میں شارع عام پر کار کو خطرناک انداز میں زِگ زیگ چلا رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں ہلڑبازی کرتے اور سرعام شراب کی بوتلیں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتل بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی اسد علی نے کہا ہے کہ ہلڑبازی اور غفلت کے ساتھ گاڑی چلانا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے