08 Nov 2026
(لاہور نیوز) رائیونڈ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہونے کے بعد ملک بھر سے آئے ہزاروں مندوبین کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
موہلنوال کے مقام سے بھی ہزاروں مندوبین مختلف شہروں اور علاقوں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں، مندوبین کی واپسی کے لیے پرائیویٹ کاروں، بسوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران موقع پر موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق موہلنوال سے رائیونڈ جانے والی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ کاروں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو آمدورفت کی اجازت ہے۔
دوسری جانب موہلنوال کی جانب آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے جہاں گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔
