جرم وانصاف
ستوکتلہ: گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر نوجوان پرتشدد ،ملزمان 12 گھنٹوں میں گرفتار
28 Jul 2026
28 Jul 2026
(لاہور نیوز) ستوکتلہ کے علاقے میں گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر کار سواروں کی جانب سے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان نے آہنی راڈ سے نوجوان رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی کمر اور بازوؤں پر شدید چوٹیں آئیں۔ ملزمان کی شناخت علی حسن اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔
ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی صدر شاہ رخ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ستوکتلہ اقرار شاہ کو شاباش دی اور کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
