اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں، رواں ماہ لاکھوں چالان

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں ماہ مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر لاکھوں شہریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے پر رواں ماہ 1 لاکھ 88 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 34 ہزار شہریوں کو جرمانے عائد کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 60 ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 50 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دیگر سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

لاہور میں رواں ماہ ون وے اور ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر 61 ہزار سے زائد کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب نے تمام چیف ٹریفک افسران اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران  کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاامتیاز انفورسمنٹ جاری رکھیں اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں مزید کمی لائیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے