اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست نمٹا دی، جبکہ محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی خارج کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اب تک 18 مرتبہ التوا حاصل کیا ہے اور ٹرائل میں پیش نہیں ہو رہے۔

اس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ ملزمان ٹرائل کورٹ میں کیوں پیش نہیں ہو رہے، ملزمان کے وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں، پرویز الہٰی ایک سال جیل میں رہے، جبکہ اب تک نہ چارج فریم ہوا ہے اور نہ ہی کوئی شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شواہد پیش کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، تاہم عدالت میں ملزمان کی حاضری لازمی ہے اور قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اگر ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوتے تو متعلقہ عدالت ان کی ضمانت خارج کرنے کا اختیار رکھتی ہے، عدالتِ عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے