اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیرسٹر ظفر اللہ خان نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

27 Jul 2026
27 Jul 2026

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز کی لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر نامزدگی کے بعد حکومت پنجاب نے بیرسٹر ظفر اللہ خان کو نیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا۔

محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر ظفر اللہ خان، جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ ہیں، کی تقرری مفادِ عامہ اور آئین و قانون کے تحت حکومت پنجاب کی قانونی معاونت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

بیرسٹر ظفر اللہ خان پنجاب حکومت کے چیف لاء آفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے اور مختلف آئینی، قانونی اور انتظامی معاملات میں حکومت پنجاب کی نمائندگی کریں گے، وہ لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر متعلقہ عدالتی فورمز پر حکومت پنجاب کے مقدمات کی نگرانی اور قانونی رہنمائی کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

یادر ہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز کی لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر نامزدگی کے بعد حکومت نے بیرسٹر ظفر اللہ خان کو بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے