اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں برس غیرقانونی طور پر مقیم 2005 افغان باشندے گرفتار

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے جاری کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے رواں سال اب تک 2,005 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے 1,918 افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ 31 افراد کو قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کیا گیا ہے، مزید 56 غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں  نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انخلا کے عمل کی خود نگرانی کریں۔

سی سی پی او لاہور  نے مزید ہدایت کی کہ جن افغان باشندوں کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، ان کی وطن واپسی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ حکومتی پالیسی پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے