اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ٹریفک پولیس کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، واضح رہے کہ حال ہی میں تبدیل کی گئی یونیفارم ایک سال بھی برقرار نہ رہ سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار اب پہلے والا یونیفارم پہنیں گے، موجودہ سفید شرٹ اور نیلی پینٹ کی جگہ ٹریفک پولیس اہلکار بلش گرے یونیفارم استعمال کریں گے، ذرائع کے مطابق سابق سی ٹی او اطہر وحید کے دور میں ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی گئی تھی، جس کے لیے ہر ٹریفک وارڈن کو 5 ہزار روپے فراہم کیے گئے تھے۔

یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے ڈی آئی جی لوجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی لوجسٹکس، ایس پی آر ایم پی اور ایس پی پی ایچ پی سمیت دیگر افسران  نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول اپنی موجودہ وردی کا پیٹرن برقرار رکھے گی جبکہ ہر یونٹ کے افسران اور اہلکاروں کو ایک ہی طرز کی یونیفارم فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے