(لاہور نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ شاداب خان بیمار ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف آج کا فائنل کھیلیں گے۔
شاہین آفریدی کے مطابق سری لنکا کی ٹیم اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتی آ رہی ہے، پہلے 10 اوورز میں حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنا ہدف ہو گا، ٹیم میں چار فاسٹ بولرز شامل ہیں اور وکٹیں لینا اولین ترجیح ہو گی۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ آج کی وکٹ گزشتہ میچز کی وکٹوں سے مختلف دکھائی دے رہی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے اچھی تیاری کی ہے اور کامیابی کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
سری لنکن کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ایشان ملنگا آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا، قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔
پاکستان نے تین ملکی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف دونوں جبکہ سری لنکا کے خلاف ایک میچ جیتا، گرین شرٹس کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔
