اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹریفک ہیڈکوارٹرزمیں خصوصی انکروچمنٹ ڈیسک قائم

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے بھر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں خصوصی انکروچمنٹ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خصوصی انکروچمنٹ ڈیسک صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی مرکزی سطح پر مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ اب تک پنجاب کے 1310 مقامات پر ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جن میں سے 1280 سے زائد مقامات سے تجاوزات کا کامیابی سے خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد ان مقامات پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔ خصوصی انکروچمنٹ ڈیسک کو جدید آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے، جہاں تصاویر، ویڈیوز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انکروچمنٹ فری شاہراہوں کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے باعث شہری بروقت اپنی منزل تک پہنچ رہے ہیں، جبکہ سفر کے دوران وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہو رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے