اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں آن لائن ہنی ٹریپ گینگ بے نقاب، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہورنیوز) آن لائن ایپ کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے والے ایک منظم گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے ترجمان  کے مطابق ملزموں کو غازی آباد کے علاقے سے  گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سونیا بی بی، عظیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمہ سونیا بی بی نے ’ جینیفر لوپاز‘ کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور مختلف آن لائن ایپس کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کر کے موبائل نمبروں کا تبادلہ کرتی، پھر دوستی کا جھانسہ دے کر انہیں ملاقات کے لیے اپنے گھر بلاتی تھی۔

پولیس  گھر پہنچنے پر پہلے سے موجود دیگر ملزمان شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے، ہراساں کرتے اور ان سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چھین لیتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے 21 جولائی کی رات بھی ایک شہری کو ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ لیا تھا، جس کا نوٹس ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لیتے ہوئے فوری طور پر گینگ کی گرفتاری کا حکم دیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ اب تک 20 سے زائد شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ چکا ہے۔

دوسری جانب گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا جب کہ گینگ کے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے